سعودی عر ب میں رہائش پذیر پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کے لئے پریشان کن خبر

For More Update Click On
Subscribe
.


ریاض۔(گیٹ نیوز) سعودی عرب دنیا بھر میں اپنے سخت قوانین کی وجہ سے مشہور ہے کیونکہ وہاں جو بھی قانون بنایا جاتا
ہے اس پر عملدرآمد بھی کرایا جا تا ہے اور حال ہی میں ایک ایسا قانون بنایا گیا ہے جس نے پاکستانیو ں سمیت غیر ملکی افراد کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو ملک سے جانے کا حکم دیدیا ہے، سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو90دن تک وقت دیا گیا ہے اور اس دوران اگر وہ اپنے ملک واپس جائیں گے تو ان کیخلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی جائے گی تاہم اگر اس مدت کے بعد بھی کوئی فرد غیر قانونی طور پر یہاں پایا گیاتو اس کیخلاف کارروائی کا حق حکومت کے پاس موجود ہے۔ واضح رہے کہ ایسے افراد جو حج و عمرہ کی غرض سے سعودی عرب آئے اور پھر واپس نہیں گئے اور ان کا ویزہ بھی ختم ہو گیا ہے تواس قانون کا اطلاق ایسے افراد پر بھی ہو گا۔
Share on Google Plus

About ABID Latif